ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / راجیہ سبھا نے مختلف ممالک میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی

راجیہ سبھا نے مختلف ممالک میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی

Mon, 18 Jul 2016 21:15:54    S.O. News Service

نئی دہلی18جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)راجیہ سبھا نے حالیہ دنوں میں دنیا کے مختلف ممالک میں ہوئے’’وحشیانہ‘‘تشدد کی آج مذمت کی اور عالمی برادری سے متحدہوکردہشت گردی سے مقابلہ کرنے کی اپیل کی۔پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے دن راجیہ سبھا میں چیئرمین حامدانصاری نے جون اور جولائی میں مختلف ممالک میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کا ذکر کیا جن میں کئی لوگوں کی موت ہوئی ہے۔انصاری نے استنبول میں بم دھماکوں، کابل میں خود کش حملہ، نیس، ڈھاکہ، جدہ، قطیف اور مقدس شہر مدینہ میں دہشت گردانہ حملے کاذکرکیا۔انہوں نے کہا کہ وحشیانہ تشدد کے ان واقعات نے انسانیت کے شعور کو متاثر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان دہشت گردانہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی جانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے دہشت گردی سے مقابلہ کرنے کا ہماراعزم اورمضبوط ہوتاہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت دکھ کی اس گھڑی میں ان متاثرہ ممالک کے ساتھ اظہار یکجہتی جتاتا ہے۔چیئرمین نے مختلف ریاستوں میں گزشتہ دنوں ہوئی تیز بارش، مٹی کے تودے گرنے، بجلی گرنے جیسے واقعات میں تقریباََ80افراد کی موت ہونے کاذکرکیا۔انہوں نے کہا کہ اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش، آسام، مہاراشٹر، اروناچل پردیش، اتر پردیش، بہار، ہماچل پردیش سمیت ریاست کے مختلف حصوں میں جون اور جولائی میں قدرتی آفات کی وجہ سے تقریباََ 80لوگوں کی موت ہو گئی۔بہت سے لوگ زخمی ہوئے اور کئی بے گھرہوئے۔بہت سے لوگ بے گھربھی ہوئے۔انہوں نے ان واقعات میں لوگوں کی موت پر غم جتایا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایوان کی تعزیت متاثر خاندانوں کے ساتھ ہے۔ارکان نے گذرگئے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اعزاز میں کچھ لمحات کی خاموشی رکھی۔


Share: